سابقہ رنجش ،خواتین سمیت دیگر اہلخانہ پر گھر گھس کر تشدد

سابقہ رنجش ،خواتین سمیت دیگر اہلخانہ پر گھر گھس کر تشدد

اسماعیل کی فیملی عبد اللہ گارڈن میں مو جو د تھی ملزموں نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو گھر میں گھس کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسماعیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ عبداللہ گارڈن میں موجود گھر پر اس کی فیملی موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں