شادی شدہ خاتون نے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون نے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے جنید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ کو قابو کرلیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔