تنخواہ میں اضافہ مہنگائی کے مقابلے میں کم:ینگ پیرامیڈیکس

تنخواہ میں اضافہ مہنگائی کے مقابلے میں کم:ینگ پیرامیڈیکس

تنخواہوں میں مزید متوازن اور مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ناگزیر ہے :طاہر سمراء

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)چیئرمین ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن الائیڈ ہسپتال ون، طاہر سمراء نے بجٹ 2026ء میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کے اعلان کو موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ ملازمین کو خاطر خواہ مالی ریلیف فراہم نہیں کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی، مہنگائی کی بلند شرح اور معاشی دباؤ کے باعث سرکاری ملازمین کی قوتِ خرید مسلسل متاثر ہو رہی ہے ، لہٰذا تنخواہوں میں مزید متوازن اور مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ناگزیر ہے ۔طاہر سمراء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کے تنخواہی ڈھانچے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ ملازمین کو حقیقی معنوں میں مالی تحفظ اور ریلیف فراہم ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں