ٹوبہ :واسا بلوں کی ادائیگی آخری تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی

 ٹوبہ :واسا بلوں کی ادائیگی آخری تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی

پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا :کامران کاہلوں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا کامران کاہلوں کی ہدایت پر واسا کے ماہانہ بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ اب صارفین 30 جون تک اپنے ماہانہ بل بغیر کسی اضافی سرچارج کے جمع کروا سکیں گے ۔ایم ڈی واسا کامران کاہلوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے واجبات ادا کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا بھی آغاز کرتے ہوئے کہا، \"ہم سب مل کر پانی بچائیں، اپنا فرض نبھائیں\"۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی ایک قیمتی قومی اثاثہ ہے اور اس کے تحفظ میں ہر فرد کا کردار نہایت اہم ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سلمان شجاع، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو مقبول احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر زمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق منظور بھی موجود تھے ۔کامران کاہلوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی گلی، محلے یا سڑک پر مین ہول (گٹر) کا ڈھکن غائب ہو یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو تو فوری طور پر واسا کے قریبی دفتر کو اطلاع دیں یا باقاعدہ شکایت درج کروائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں