محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی کا درس دیتا ہے : عاطف رضا خان

محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی کا درس  دیتا ہے : عاطف رضا خان

کمالیہ( نمائندہ خصوصی )ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی عاطف رضا خان کھرل نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، حق گوئی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔

واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا وہ عظیم باب ہے جو ہر دور کے انسان کو حق اور باطل میں فرق کرنے کی رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں