طالب علم کا قتل ،ملزم ایک ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے

طالب علم کا قتل ،ملزم ایک ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے

عمر فاروق کے ورثا شدید پریشانی کا شکار ،وزیر اعلیٰ سے نو ٹس لینے کی اپیل

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) نوجوان طالب علم عمر فاروق کے بہیمانہ قتل کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا، جس پر مقتول کے ورثاء شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں۔ انہوں نے انصاف کی فراہمی کے لیے آئی جی پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ورثاء کے مطابق عمر فاروق کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا، تاہم واقعہ گزرنے کے باوجود تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے تفتیش کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔ تاہم ان رہائیوں کی وجوہات یا ان سے متعلق دیگر دعوؤں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کا شفاف جائزہ لیا جائے اور جدید سائنسی و فرانزک طریقۂ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملز موں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، تاکہ مقتول کے ورثاء کو انصاف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں