محرم الحرام: پولیس، پاک فوج کا مشترکہ فلیگ مارچ

محرم الحرام: پولیس، پاک فوج کا مشترکہ فلیگ مارچ

فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی اختر وینس اور اسسٹنٹ کمشنر نے کی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، پاک فوج، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی اختر وینس اور اسسٹنٹ کمشنر نے کی۔ مارچ میں سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری اور جدید گاڑیوں نے حصہ لیا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایس پی اختر وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ تمام حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے ، جبکہ جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی یا ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں