11 سالہ بچہ جنسی زیادتی کا شکار،ایک ملزم گرفتار

 11 سالہ بچہ جنسی زیادتی کا شکار،ایک ملزم گرفتار

علی حسن کو ملزم اسلام اور جواد وغیرہ ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ میں 11 سالہ بچہ جنسی زیادتی کا شکار،پولیس کی بروقت کارروائی پر ایک ملزم گرفتار،ساتھی فرار مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 74 ج ب کے رہائشی یاسر ندیم کا 11 سالہ علی حسن نامی بیٹا گذشتہ روز گھر سے دودھ لینے گیا تو ملزم اسلام اور جواد وغیرہ اسے ورغلا کر اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھا کر حویلی پر لے گئے جہاں ملزمان نے بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کے صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں