فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا : ڈاکٹر نوید عاطف

فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا : ڈاکٹر نوید عاطف

ڈی پی او نے پاک آرمی کے افسروں کے ساتھ مرکزی جلوس کا وزٹ کیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا پاک آرمی افسران کے ہمراہ سٹی کے مرکزی جلوس کا وزٹ کیا افسران نے منتظمین سے ملاقات کی،سیکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا افسران نے حساس پوائنٹس, داخلی اور خارجی راستوں,چھت ڈیوٹی پوائنٹس کو چیک کیا افسران نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے محرم الحرام کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے گا شہری ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں