تاجر سے مبینہ بھتہ طلبی،قاتلانہ حملے میں ملوث 2 ملزم گرفتار

تاجر سے مبینہ بھتہ طلبی،قاتلانہ  حملے میں ملوث 2 ملزم گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ستیانہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تاجر سے مبینہ بھتہ طلبی اور قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزم سلمان اور وقاص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملز موں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تاجر وقار پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی۔ مزید برآں، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے چند روز قبل تاجر کے بھائی سے 40 لاکھ روپے بھتہ بھی طلب کیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں