جھنگ:غیر قانونی منی پٹرول پمپ انسانی جانوں کیلئے خطرہ

جھنگ:غیر قانونی منی پٹرول پمپ انسانی جانوں کیلئے خطرہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ شہر اور ضلع کی چاروں تحصیلوں سمیت گرد و نواح کے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ اس مسئلے پر مؤثر کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔شہریوں کے مطابق رہائشی آبادیوں میں جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور ایجنسیاں قائم ہیں، جبکہ مزید ایسے پمپ بھی کھولے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پٹرول پمپوں کے پیمانوں کی کبھی جانچ نہیں کی گئی، جس کے باعث پیمائش میں فرق ہونے سے صارفین کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔اہلِ علاقہ نے مزید بتایا کہ یہ غیر قانونی پٹرول پمپ کھلے عام پٹرول فروخت کر رہے ہیں اور کم عمر بچوں کو بھی بغیر کسی احتیاط کے پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے ، جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں