ستیانہ:مسلح افراد کی فائرنگ، 20 سالہ نوجوان جاں بحق
20 سالہ نوجوان منیب موقع پر ہی دم توڑ گیا ، ملزمو ں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)نواحی قصبہ ستیانہ کے علاقے لاہور مال میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان منیب جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ستیانہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔پولیس حکام کے مطابق ملز موں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے ، جبکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تفتیش جاری ہے اور قتل کے محرکات سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔