مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی پر مقدمہ، ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر مقدس کتاب کی بے حرمتی کی گئی تھی۔ جس سے مذہبی انتشار پھیلنے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔