خود کو مکان مالک ظاہر کرکے شہری سے لاکھوں کا فراڈ

خود کو مکان مالک ظاہر کرکے شہری سے لاکھوں کا فراڈ

ملز موں نے مبینہ طور پر اعجاز کو باتوں میں الجھا یا ، بو گس دستاویزات دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو مکان کا مالک ظاہر کرکے شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے میں اعجاز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر خود کو پراپرٹی کا مالک ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنی باتوں میں الجھا لیا اور اور اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہتھیانے کے بعد جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کردیئے گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں