ڈاکوؤں نے قبرستان جانیوالے سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی
گوجرہ(نمائندہ دُنیا)ڈاکوؤں نے قبرستان جانیوالے سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ ملت ٹاؤن کا محمد ریاض اپنے والدین کی قبر پر جا رہا تھا کہ۔۔۔
جس کو چک نمبر 278 ر ب کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 30 ہزار روپے کی نقدی چھین لئے اور کامیاب واردات کے بعد فرار ہوگئے۔