کسانوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے :زاہد الرحمن

 کسانوں کے مسائل کا حل حکومت کی  اولین ترجیح ہونی چاہیے :زاہد الرحمن

کمالیہ( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل صدر میاں زاہد الرحمن نے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت کی بنیاد اور زرعی ترقی کا اصل محرک ہیں،

 اس لیے ان کے مسائل کا بروقت حل اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافے ، بجلی کے نرخ، کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی بڑھتی لاگت نے کسانوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں