کمالیہ :ہسپتالوں میں موسمی بیماریوں کے مریض بڑھ گئے
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)کمالیہ اور گردونواح میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے ۔
درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور حبس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں موسمی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔شدید گرمی کے باعث شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور محنت کش طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔