کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم

 کمپیوٹر کورس مکمل کرنے  والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )یونائیٹڈ سکولز اینڈ کمپیوٹر کالج مکوآنہ کے زیرِ اہتمام کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

مہمانِ خصوصی سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید منیر حسین شاہ تھے ، جبکہ صحافی ملک اسلم ایاز، ملک سرفراز علی اور پرنسپل سردار محمد گجر نے کامیاب طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔اس موقع پر پرنسپل سردار محمد گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اساتذہ کی محنت سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ کمپیوٹر کورس مکمل کرکے مختلف اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ سائنسی اور ڈیجیٹل دور میں کمپیوٹر کی تعلیم کسی بھی باوقار ملازمت کے حصول کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں