پٹرولیم مصنوعات سستی، مہنگائی برقرار، عوام کو ریلیف نہ ملا

پٹرولیم مصنوعات سستی، مہنگائی برقرار، عوام کو ریلیف نہ ملا

خود ساختہ مہنگائی مافیا کھلے عام من مانے نرخ وصول کر رہا ہے : شہری

سمندری (نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود سمندری کے شہریوں کو اس کے ثمرات نہ مل سکے ، جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کوئی نمایاں کمی نہیں آ سکی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو روزمرہ اشیاء سمیت دیگر ضروری سامان کی قیمتیں فوری بڑھا دی جاتی ہیں، تاہم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ بدستور مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ خود ساختہ مہنگائی مافیا کھلے عام من مانے نرخ وصول کر رہا ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کے باعث گرانفروشی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں