کبوتر بازی پر جوئے کا اڈہ بے نقاب، 6 ملزم گرفتار

کبوتر بازی پر جوئے کا اڈہ  بے نقاب، 6 ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ساندل بار پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کبوتر بازی پر جوئے کا اڈہ چلانے والے گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی رقم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے 59 ج ب نتھو چک میں ایس ایچ او طارق امیر کی سربراہی میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران کبوتر بازی پر جوئے کا اہتمام کرنے والے گروہ کے ملز م لیاقت، نعیم، فرمان، حسیب اور دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملز موں کے قبضے سے داؤ پر لگی نقد رقم اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں