سمندری :ایل پی جی، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

سمندری :ایل پی جی، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

متعدد دودھ اور دہی کی دکانوں پر سرکاری نرخوں کے بجائے من مانے دام

سمندری (نمائندہ دنیا)سمندری اور گردونواح میں ایل پی جی، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ قیمتوں پر کنٹرول رکھنے والے متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق شہر بھر میں متعدد دودھ اور دہی کی دکانوں پر سرکاری نرخوں کے بجائے من مانے دام وصول کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ایل پی جی گیس بھی شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہے اور مبینہ طور پر ایل پی جی ڈیلرز سرکاری نرخ نامے سے ہٹ کر سلنڈرز فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے ، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں