کارڈیک اینڈ لیور سنٹر کو جدید بائیو کیمسٹری اینیلائزر مشین عطیہ

کارڈیک اینڈ لیور سنٹر کو جدید  بائیو کیمسٹری اینیلائزر مشین عطیہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین پاکستان فرنیچرز کونسل میاں کاشف اشفاق (تمغئہ امتیاز) نے سرپرستِ اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران حاجی عمران احمد اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد کی جانب سے اپنے مرحوم والد حاجی عبدالحمید کے ایصالِ ثواب کے لیے کارڈیک اینڈ لیور سنٹر کو عطیہ کی گئی

جدید بائیو کیمسٹری اینیلائزر مشین کا افتتاح کیا۔تقریب میں سابق ضلعی ناظم چودھری محمد اشفاق سمیت سماجی، سیاسی، کاروباری اور دیگر معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ مرحوم حاجی عبدالحمید اپنی دیانت داری، اعلیٰ اخلاق، انسان دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے باعث ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں