خاتون کو گھر گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا، ِ مقدمہ درج

خاتون کو گھر گھس کر زیادتی  کا نشانہ بنا دیا، ِ مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم زبردستی ان کے ہمسائیوں کے گھر میں داخل ہوگیا اور گھر پر موجود خاتون کو قابو کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں