شادی شدہ خاتون کو 2کمسن بچوں سمیت اغوا کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ ٹھیکریوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مجاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی غیر موجودگی میں ملزم نے اس کی اہلیہ اور دو کمسن بچوں کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویان اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔