وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

 وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ پیپل کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خطرناک اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں