اٹھارہ ہزاری میں روٹی مہنگی وزن کم، شہری پریشان

 اٹھارہ ہزاری میں روٹی مہنگی  وزن کم، شہری پریشان

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں تندوروں پر روٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور وزن میں کمی نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔شہریوں کے مطابق سرکاری نرخ 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود بیشتر تندوروں پر روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، جبکہ اس کا وزن بھی مقررہ معیار سے کم ہے ۔

دیہی علاقوں میں دالیں، چینی، گھی اور دیگر اشیا خور و نوش بھی زائد قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث ناجائز منافع خوری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تندوروں کی باقاعدہ انسپکشن، وزن اور قیمتوں کی سخت جانچ کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں