سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے نئے عہدیداروں کا اعلان
سمندری (نمائندہ دنیا) سماجی فلاحی تنظیم سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن نے سال 2026-27 کے لیے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا۔
اعلان کردہ عہدیداروں کے مطابق ملک عمران علی لیاقت سرپرست، خواجہ ناصر محمود چیئرمین، رانا محمد اعظم خان سینئر وائس چیئرمین، ارشد جٹ وائس چیئرمین، عاصم میر صدر، سلیمان ادریس بٹ جنرل سیکرٹری، حافظ عثمان فرید انچارج علماء ونگ، عامر ادریس بٹ ایڈووکیٹ اور ملک خالد ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ محمد عثمان، محمد عمران بٹ، محمد عادل شوکت، میاں احسان اور امجد حنیف بٹ ایگزیکٹو ممبران ہوں گے ۔