سمندری :دو مختلف ٹریفک حادثات میں2افراد زخمی
سمندری (نمائندہ دنیا) دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔
فیصل آباد روڈ پر یوٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل کو ایک کار نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 32 سالہ فیصل مجید زخمی ہوگیا جبکہ اڈا موٹی کیکر کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے باعث 33 سالہ وسیم زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔