گھریلو رنجش کی بناء پرجیٹھ کا بھاوج پر مبینہ بدترین تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش کی بناء پرجیٹھ کا بھاوج پر مبینہ بدترین تشدد ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں رابعہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران اس کے جیٹھ نے اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے جس سے وہ مبینہ طور پر نیم برہنہ ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔