صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ، طارق فضل

صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ، طارق فضل

اسلام آباد میں 22بنیادی مراکز صحت میں سے بہت سے فعال ہی نہیں

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ حقوق کی جنگ نہیں بلکہ بھارت کی طرف سے مسلط کی گئی پراکسی وار ہے ، پوری قوم کا عزم ہے کہ پاکستان میں امن و خوشحالی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ جمعہ کو یہاں پھلگراں میں ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی دیہاتوں پر مشتمل ہے ، یہاں سے مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے شہر کے بڑے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے جبکہ اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں میں خیبرپختونخوا، جہلم، مری اور کوٹلی ستیاں تک سے لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پمز میں روزانہ 400 سے 500 تک مریض آتے تھے اب یہی تعداد بڑھ کر 8 سے 10 ہزار تک مریض روزانہ ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 1163 ارب روپے صحت کے شعبہ کیلئے مختص کئے ہیں، ہمارے اسلام آباد کے 22 بنیادی مراکز صحت ہیں جن میں سے بہت سے یونٹ فعال نہیں ہیں، ان کو فنکشنل بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں