کوٹ مومن:ناپ تول میں بے ضابطگیاں، اے سی کی کارروائی
کوٹ مومن:ناپ تول میں بے ضابطگیاں، اے سی کی کارروائی2 پٹرول پمپ سیل، 1 لاکھ 30 ہزار جرمانہ،عوامی حقوق کا تحفط کرینگے :محسن اقبال
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے ناپ تول میں بے ضابطگیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو پٹرول پمپ سیل کر دیے اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے جن پٹرولیم اور فاسٹ پٹرولیم کے آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا، جہاں صارفین کو مقررہ مقدار سے کم پٹرول اور ڈیزل فراہم کیے جانے کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ خلاف ورزی ثابت ہونے پر دونوں پٹرول پمپوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران جن پٹرولیم پر ایک لاکھ روپے جبکہ فاسٹ پٹرولیم پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، یوں دونوں پٹرول پمپوں پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور پٹرول و ڈیزل کی فروخت میں ناپ تول کی کمی یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔