پارٹی کارکن اصل طاقت ،جماعت کو منظم کیا جائے ،فریال تالپور

پارٹی کارکن اصل طاقت ،جماعت کو منظم کیا جائے ،فریال تالپور

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ،الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے ،اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر پیپلز پارٹی ویمن ونگ و انچارج پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر امور فریال تالپور کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں قائمقام صدر آزاد کشمیر لطیف اکبر، چودھری یاسین، سردار یعقوب ، چودھری ریاض، انور سیال، یاسر سلطان، اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات، موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابی حکمت عملی اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کی تنظیمی مضبوطی، انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے سے متعلق مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہماری اصل طاقت ہیں، اس لیے ہر سطح پر تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے اور عوام کے ساتھ رابطوں کو مؤثر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں