پاکستانی انویسٹر اور پاکستان ایگزیکٹو فورم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستانی انویسٹر اور پاکستان ایگزیکٹو  فورم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

گجرات(سٹی رپورٹر)پاکستانی انویسٹر فورمز اور پاکستان ایگزیکٹو فورم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے ۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے صدرپاکستان انویسٹرز فورم شفقت محمود نے کہاہے کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ایک بزنس مین صرف اپنا سرمایہ نہیں لگاتا بلکہ اپنا وقت اپنی محنت اپنا تجربہ اور اپنی صلاحیتیں بھی ملک کی ترقی کیلئے وقف کرتا ہے ۔انکا کہناتھا کہ سرمایہ کاری سے سینکڑوں خاندانوں کے گھروں میں خوشحالی آتی ہے ، ترقی یافتہ ممالک اپنے سرمایہ کاروں کو قومی اثاثہ سمجھتے ہیں،وہ ریاض میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں