آئی جی کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی جی کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ تعینات کیا جائے ،ناصر رضوی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ اے آئی جی لاجسٹکس نے آئی جی اسلام آباد کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی انتظامات، انٹری مینجمنٹ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیس لائنز میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام افسران و اہلکار مستعدی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس لائنز میں سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے ، آنے جانے والے تمام افراد کی جامع اور مؤثر چیکنگ یقینی بنائی جائے ، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نفری کو پیشگی بریف کیا جائے اور تمام ڈیوٹی پوائنٹس کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ تعینات کیا جائے ۔ مزید برآں، تمام سینئر پولیس افسران پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور جاری کردہ ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں