شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں آفتاب نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو اغواء کر لیا اور اس دوران گھر سے زیورات، نقدی، موبائل اور دیگر سامان بھی چوری کر لیا گیا ، بعد ازاں اس کی اہلیہ کو نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔