فیکٹری ورکر مبینہ طور پر اغواء

فیکٹری ورکر مبینہ طور پر اغواء

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری سے فارغ ہو کر گھر جانے والے شہری کو مبینہ طور پر راستے سے اغواء کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں حسنین نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی فیکٹری سے کام ختم کرنے کے بعد گھر کے لیے نکلا تو راستے سے مبینہ طور پر ملزمان نے اسے اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں