شادی شدہ خاتون نے مزاحمت کرکے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

شادی شدہ خاتون نے مزاحمت کرکے  مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کامران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا اور اس کی اہلیہ کو قابو کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا تاہم اس کے مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں