نوسربازوں نے شہری کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا

نوسربازوں نے شہری کو نقدی  اور موبائل فون سے محروم کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے شہری کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے میں قمر علی نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں نے قابو کرلیااور دھوکہ دہی سے باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیااور موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں