جھنگ :2 ٹریلرز کا آپس میں تصادم، ایک شخص زخمی

جھنگ :2 ٹریلرز کا آپس  میں تصادم، ایک شخص زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 18 ہزاری کے قریب لیہ روڈ پر 2 ٹریلرز کا آپس میں تصادم، ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122کے مطابق 18 ہزاری کے قریب لیہ روڈ پرپمپ کے قریب دو ٹریلرآپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 35 سالہ جاوید ذوالفقار خان زخمی ہو گیا، حادثہ اوور ٹیک کرتے ہوئے غلط موڑ لینے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا ۔ مزید حادثات سے بچاؤ کے لیے فائر وہیکل کو پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں