مخالفین کا دھاوا، میاں بیوی پر بدترین تشدد،دکان میں توڑ پھوڑ

مخالفین کا دھاوا، میاں بیوی پر بدترین تشدد،دکان میں توڑ پھوڑ

ندیم گھر کے باہر قائم دکان میں موجود تھا ،مخالفین نے حملہ کر دیا، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے سابقہ رنجش کی بناء پر میاں بیوی کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ندیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کے باہر قائم اپنی دکان میں موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے سابقہ رنجش کی بناء پر دھاوا بول دیا اور اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا ، اس دوران حملہ آوروں نے دکان کے سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ شور سن کر مدد کیلئے آنے والی اس کی اہلیہ کو بھی ملزمان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے م پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں