شہری کے گھر سے لاکھوں مالیتی زیورات اور دیگر سامان چوری

شہری کے گھر سے لاکھوں مالیتی زیورات اور دیگر سامان چوری

واردات بیس لائن کے رہائشی عامر کے گھر ہوئی، ملزمان موقع سے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، موبائلز، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے بیس لائن کے رہائشی عامر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان اسکے گھر داخل ہوگئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، ایل ای ڈی، موبائلز، لیپ ٹاپ، کیمرے ، گھی کی پیٹیاں، کپڑے ، سلائی مشین، اوون اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں