شوہر نے مبینہ طور پر چھری سے وار کرکے اہلیہ کو زخمی کر دیا، مقدمہ درج

شوہر نے مبینہ طور پر چھری سے وار  کرکے اہلیہ کو زخمی کر دیا، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شوہر نے تیز دھار چھریوں کے وار کرتے ہوئے مبینہ طور پر اہلیہ کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رفعت بانو نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران نشے میں دھت اس کے شوہر نے اسے قابو کر لیا اور چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں