زرعی اراضی سے ٹیوب ویل سمیت مختلف سامان غائب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، واٹر پمپ، موٹریں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقے میں ادریس نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی زرعی اراضی سے رات کی تاریکی میں ملزمان واٹر پمپ، ٹیوب ویل، موٹریں، بجلی کی تار اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعہ کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔