موٹروے کی حفاظتی باڑ چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹروے کی حفاظتی باڑ ہی چوری کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے سے گزرنے والی موٹروے کی آہنی حفاظتی باڑ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں چوری کر لی گئی۔۔۔
جس سے موٹروے پر خطرناک وارداتیں رونما ہونے کا بھی خدشہ لاحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔