حویلی سے قیمتی بکرا اور سامان چوری

حویلی سے قیمتی بکرا اور سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کا بکرا اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے میں زاہد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے رات کی تاریکی میں اس کی حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کا بکرا، واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں