پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے جماعت اسلامی کے مظاہرے
پٹرول کی قیمتوں میں 2روپے کی معمولی کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے :محبوب الزماں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کئے جانے کیخلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے نمازجمعہ کے بعدفیصل آباد میں بھی مرکزی مساجدکے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے کئے ۔جامع مسجد مجاہد ہسپتال مدینہ ٹاؤن کے سامنے مظاہرہ کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسرمحبوب الزماں بٹ،جنرل سیکرٹری محمدسلیم ،میاں انوار الحق، عمر فاروق گجر، رانا عدنان و دیگر نے کی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے کی معمولی کمی عوام کے ساتھ مذاق ، معمولی کمی سے کام نہیں چلے گا، قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لٹر مقرر کی جائے۔