موٹر سائیکلوں میں ٹکر، دو افراد زخمی

 موٹر سائیکلوں میں ٹکر، دو افراد زخمی

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ بھکر روڈ بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان کراسنگ کے دوران ٹکر سے دوافراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع پرریسکیو ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو6 سالہ رضوان اور 40 سالہ پٹھانی بی بی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جنہیں مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں