گھریلو رنجش پر شوہر نے اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش پر شوہر نے اہلیہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ مرید والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے رانی بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر موجود تھی کہ گھریلو رنجش پر اسکے شوہر نے اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔