ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنیوالے ملزم کو حوالات پہنچا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے کو قابو کر لیا۔ جسکی جانب سے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ،مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔