فیسکو کی نادہندگان کیخلاف ریکوری مہم تیز، لاکھوں وصول

فیسکو کی نادہندگان کیخلاف ریکوری مہم تیز، لاکھوں وصول

سرکل ریکوری ٹیم نے ڈیڈ اور رننگ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں کیں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے نادہندہ صارفین کے خلاف ریکوری مہم تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے کے بقایا واجبات وصول کر لیے ۔ایکسین فیسکو جڑانوالہ اسد علی شاہ کی ہدایت پر سرکل ریکوری ٹیم نے ڈیڈ اور رننگ ڈیفالٹرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔ مختلف علاقوں میں ریکوری مہم کے دوران بقایا واجبات کی وصولی کے ساتھ نادہندہ صارفین کو ڈپلیکیٹ بجلی کے بل بھی جاری کیے گئے تاکہ وہ اپنے واجبات بروقت ادا کرکے مزید قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ایکسین اسد علی شاہ نے بتایا کہ ریکوری ٹیمیں اور متعلقہ سب ڈویژنل عملہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بقایا جات کی سو فیصد وصولی، بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کے ترسیلی نظام کو مزید مؤثر بنانا فیسکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بجلی کے بل بروقت ادا کریں اور بقایا جات کی ادائیگی کے سلسلے میں فیسکو کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...